سوال کا متن:
ہم لوگ فقہ حنفی سے تعلق رکھتے ہیں کیا ہم تفسیر ابن کثیر اردو پڑھ سکتے ہیں؟
جواب کا متن:
غیر عالم شخص کے لیے از خود کتب تفسیر دیکھنا الجھنیں پیدا کرسکتا ہے، اس لیے کہ کتب تفسیر میں علمی اصطلاحات اور علمی اختلافات وغیرہ بھی مذکور ہوتے ہیں، جن کو بغیر علمی استعداد کے نہیں سمجھا جاسکتا، لہذا عوام کو تفسیر ابن کثیر وغیرہ عربی تفاسیر کے ترجموں کے بجائے ،تعلیم یافتہ عوام کے لیے اردو زبان میں لکھی گئی تفسیر معارف القرآن از مفتی اعظم پاکستان سابق مفتی محمد شفیع رحمہ اللہ تعالی کو دیکھنا چاہئے، اس لیے کہ وہ ایک جامع ،آسان ،مدلل اور دور جدید کےتقاضوں اور جدید ذہنوں کےشکوک،وشبہات اور اشکالات کے تشفی بخش جوابات پر مشتمل ایک مستند اور ضخیم، بے مثل ولاجواب تفسیر ہے۔
حوالہ جات
۔۔۔۔
مجيبنواب الدین صاحب
مفتیانمحمد حسین خلیل خیل صاحب
سعید احمد حسن صاحب