" اگر یہ قرآن پاک کی آیت نہ ہوتی ، تو یہ بکواس اور توہین ہوتی" کہنے کا حکم

سوال کا متن:

جب میں نے سورہ الحاقہ پڑھی تو میں نے ایک آیت مبارکہ پڑھی جس میں کہا گیا تھا کہ اگر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اللہ کی وحی میں کچھ اپنی طرف سے شامل کیا ہوتا تو اللہ انھیں دائیں بازو سے پکڑ لیتااور ان کی شہ رگ کاٹ دیتا ، میں نے کہا اگر یہ قرآن پاک کی آیت نہ ہوتی ، تو یہ بکواس اور توہین ہو تی۔(میری نیت یہ تھی کہ اگر یہ آیت قرآن میں نہ ہوتی تو اور کوئی خود ہی اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے بارے میں یہ بات کہتا) ، کیا اس سے میں مرتد ہوگیا؟

جواب کا متن:

 ان الفاظ کے کہنے سے اگرچہ کفر وارتداد تو لازم نہیں آیا ،لیکن یہ انتہائی خطرناک الفاظ ہیں، کہنے والے پر لازم ہے کہ گڑگڑا کرتوبہ واستغفارکرے اور آئندہ  سخت احتیاط کا اہتما کرے۔


حوالہ جات

۔۔۔۔۔۔


مجيب
نواب الدین صاحب
مفتیان
سیّد عابد شاہ صاحب
محمد حسین خلیل خیل صاحب
ماخذ :دار الافتاء جامعۃ الرشید کراچی
فتوی نمبر :74345
تاریخ اجراء :2021-10-06