سوال
میرا سوال یہ ہے کہ میں اپنی بہن کو زکوۃ دے سکتا ہوں یا نہیں؟جواب
زکوٰۃ اوردیگرصدقات واجبہ جس طرح دوسرے مستحقین کو دے سکتے ہیں ، اسی طرح مستحقِ زکوٰۃ بہن، بھائی کو بھی دے سکتے ہیں بلکہ اجنبی کی بجائےمستحق رشتہ داروں کودینا زیادہ بہتر ہے۔
وقيد بالولاد لجوازه لبقية الأقارب كالإخوة والأعمام والأخوال الفقراء بل هم أولى؛ لأنه صلة وصدقة. (ردالمحتارعلى الدرالمختار، كتاب الزكوة، باب المصرف،ج:3،ص:293)