قرآن کریم کی طرف پشت کرنا

سوال کا متن:

قرآن کریم جدھررکھاہواہو،ادھرپشت کرکےبیٹھناکیساہے؟

جواب کا متن:

            ہرمسلمان کےلیے قرآن مجید کا احترام واجب ہے،اور اس کی بے احترامی گناہ ہے،احترام اور بے احترامی کا تعلق دو باتوں سے ہے،دل کی نیت و ارادہ سے اور عرف و رواج سے، لہذا دل میں کبھی بے احترامی کا داعیہ پیدا نہ ہواورجس کام کو عرف و رواج میں بے احترامی سمجھا جاتا ہو اس سے احتراز کیا جائے۔

            صورتِ مسؤلہ کےمطابق اگرکہیں قرآنِ کریم اس طرح رکھاہواہو،کہ اس کی طرف پشت کرنےسےآسانی کےساتھ احترازممکن ہو،تواحترازکرناچاہیے،البتہ جہاں پشت کرنےسےاحترازبہ آسانی ممکن نہ ہو،اورغرض بھی پشت کرنےکی نہ ہو،جیسے: مسجد یا کلاس،توایسی صورت میں یہ بےادبی میں داخل نہیں۔

 

لأن تعظیم القرآن والفقہ واجب.(الفتاوی الھندیة،کتاب الکراھیة،الباب الرابع:فی الصلوۃوالتسبیح وقراءۃ القرآن...،ج5ص365)

الأدب: ھو الطریقۃ الحسنۃ في المعاشرۃ وغیرھا. (بذل المجہود ،کتاب الأدب،ج19ص29)

ماخذ :دار الافتاء جامعہ عثمانیہ پشاور
فتوی نمبر :14431760