بہو کا پنشن گھریلو اخراجات میں خرچ کرنا

سوال کا متن:

حکومت نے بیٹے کا پنشن بہو کے نام جاری کیا ہے، تو کیا میں بہو کا پنشن گھر کےاخراجات میں استعمال کرسکتا ہوں؟

جواب کا متن:

      واضح رہے کہ پنشن حکومت کے جانب سے  سرکاری ملازم یا اس کے کسی وارث کو عطیہ ہوتا ہے، یہ حکومت کی طرف سے جس کے نام جاری ہو، وہی اس کا مالک و حقدار ہوتا ہے۔

     صورت مسئولہ کے مطابق اگر حسب سوال ادارے نے بیوہ کے نام پنشن جاری کیا ہو، تو یہ اسی کا حق ہوگا، چنانچہ گھر کی ضروریات اور اخراجات  میں پنشن کا استعمال اسی کی اجازت پر موقوف ہوگا۔

 

لا يجوز لأحد من المسلمين أخذ مال أحد بغير سبب شرعي۔( البحرالرائق،کتاب الحدود، فصل فی التعزیر، ج:5، ص:68)

ماخذ :دار الافتاء جامعہ عثمانیہ پشاور
فتوی نمبر :14431737