جہاں نماز جمعہ واجب نہ ہو وہاں نماز جمعہ پڑھنے کا حکم

سوال کا متن:

 جہاں نماز جمعہ درست نہ ہو اگر وہاں پر کوئی  جمعہ پڑھ لےتو اس پر شرعا ظہر کی نماز باقی اور لازم ہے کہ نہیں؟

جواب کا متن:

           واضح رہے کہ  نماز جمعہ کے وجوب کے لیے شہر ، قریہ کبیرہ یا ان کے مضافات کا ہونا ضروری ہے ، لہذا جو جگہیں شہر ، قریہ کبیرہ یا ان کے مضافات کے حکم میں نہ ہوں تو وہاں نماز جمعہ واجب نہیں بلکہ وہاں کے لوگوں پر ظہر کی نماز پڑھنا فرض ہے۔

          صورت مسٔولہ کے مطابق جہاں نماز جمعہ واجب نہ ہو اور لوگ وہاں پر نماز جمعہ پڑھ ليں تو شرعا ان پر ظہر کی نماز لازم ہے ، ظہر کی نماز ادا کیے بغیر ان لوگوں کا ذمہ فارغ نہ ہوگا۔

ٓ

لا تصح الجمعة إلا في مصر جامع أو في مصلى المصر ولا تجوز في القرى " لقوله عليه الصلاة والسلام " لا جمعة ولا تشريق ولا فطر ولا أضحى إلا في مصر جامع"۔(الهداية، كتاب الصلاة،باب صلاة الجمعة، ج:1، ص:82)

لا تجوز في الصغيرة التي ليس فيها قاض ومنبر وخطيب كما في المضمرات والظاهر أنه أريد به الكراهة لكراهة النفل بالجماعة؛ ألا ترى أن في الجواهر لو صلوا في القرى لزمهم أداء الظهر۔(رد المحتار، كتاب الصلاة، باب الجمعة، ج:2، ص:138)

ماخذ :دار الافتاء جامعہ عثمانیہ پشاور
فتوی نمبر :14431796